جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کال پر جے یو آئی کے کارکنان نے کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں کو دھرنا دے کر بند کردیا۔
ایکسپریسن یوز کے مطابق جے یوآئی کے کارکنان نے پارٹی قائد کی کال پر کراچی کے داخلی و خارجی راستوں پر دھرنے دیتے ہوئے حب ریور روڈ، سہراب گوٹھ، گھگر پھاٹک پر احتجاج شروع کردیا۔
جے یو آئی کارکنان کے احتجاج کی وجہ سے شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام اور عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان بڑی تعداد میں گھگر پھاٹک پر جمع ہوئے اور دھرنا دے دیا۔
واضح رہے کہ جے یو آٗی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنان کو ملک بھر کے ہائی ویز اور موٹرویز کو بند کر کے تاحکم ثانی احتجاج پر بیٹھنے کی ہدایت کی، جس پر ملک بھر کے ہائی ویز اور موٹرویز کو جے یو آئی کے کارکنان نے بند کردیا ہے۔