کراچی:
شہر قائد میں مائی کلاچی روڈ پر امریکی سفارت خانے کے قریب 2 ٹریلرز آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی شخص کی شناخت 30 سالہ مہربان ولد بشیر کے نام سے ہوئی، زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔