آئینہ آصف اور اذان سمیع خان کی آن اسکرین جوڑی پر ناظرین ناخوش، سوالات اٹھا دیے

آنے والے ڈرامے میں آئینہ آصف اور اذان سمیع خان ایک دوسرے کے مقابل رومانوی کرداروں میں نظر آئیں گے


ویب ڈیسک November 28, 2026

پاکستانی اداکارہ آئینہ آصف اور اداکار اذان سمیع خان کے نئے ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری ہوتے ہی دونوں کی جوڑی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی۔

نجی ٹی وی کے آنے والے ڈرامے میں آئینہ آصف اور اذان سمیع خان ایک دوسرے کے مقابل رومانوی کرداروں میں نظر آئیں گے، تاہم دونوں کے درمیان عمر کے فرق پر ناظرین اعتراض کر رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایتکاری علی فرحان انچن نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی زاہد خان نے لکھی ہے۔ دیگر کاسٹ میں سدرہ نیازی، وشمہ فاطمہ، نوال پرویز ملک اور نوشین شاہ بھی شامل ہیں۔

Aina Asif’s Romantic Pairing With Azaan Sami Khan Sparks Backlash

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ آئینہ آصف اپنے ساتھی اداکار کے مقابلے میں بہت کم عمر دکھائی دیتی ہیں، ایسے میں دونوں کو رومانوی جوڑی کے طور پر پیش کرنا مناسب نہیں۔

Aina Asif’s Romantic Pairing With Azaan Sami Khan Sparks BacklashAina Asif’s Romantic Pairing With Azaan Sami Khan Sparks Backlash

بعض صارفین نے آئینہ آصف کو اسکرپٹ کے انتخاب میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ اداکارہ وشمہ فاطمہ کا کردار آئینہ آصف کے لیے زیادہ موزوں ہوتا۔

Aina Asif’s Romantic Pairing With Azaan Sami Khan Sparks Backlash