ہانیہ عامر کا نیا انداز دیکھ کر صارفین کو عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی یاد آگئی

بعض صارفین نے ہانیہ عامر کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے انہیں اپنا فیشن اسٹائلسٹ تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا


ویب ڈیسک November 28, 2026

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اپنے منفرد لباس اور نئے ہیئر اسٹائل کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی آنے والی ڈرامہ سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی پریس تقریب میں شرکت کی جہاں ان کا منفرد فیشن اسٹائل صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ہانیہ عامر نے تقریب میں گھٹنوں تک لمبی کیموفلاج پرنٹ کی شارٹس، سفید ٹاپ اور بھورے رنگ کا مختصر کارڈیگن پہن رکھا تھا جبکہ ان کے چھوٹے گھنگریالے بالوں نے ان کے انداز کو مزید منفرد بنا دیا۔

Hania Aamir’s Recent Dressing & Style Raises Questions

اداکارہ کی تصاویر سامنے آنے پر متعدد صارفین نے ان کے انداز کو بالی ووڈ اداکار عامر خان کی سابقہ اہلیہ اور فلمساز کرن راؤ سے مشابہ قرار دیا۔

Hania Aamir’s Recent Dressing & Style Raises Questions

Hania Aamir’s Recent Dressing & Style Raises Questions

بعض صارفین نے ہانیہ عامر کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے انہیں اپنا فیشن اسٹائلسٹ تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا جبکہ کچھ نے انہیں اپنے لباس کے انتخاب پر خود زیادہ توجہ دینے کی تجویز دی۔

Hania Aamir’s Recent Dressing & Style Raises QuestionsHania Aamir Or Kiran Rao – Fans Confused