بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی طبیعت خراب ہوگئی

طبیعت کی خرابی کے بعد امیتابھ بچن نے اپنی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی


ویب ڈیسک September 01, 2014
بگ بی کی بیماری کا سن کر مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیافوٹو؛فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتاب بچن موسمی بخار میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد انہوں نے فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی۔


71 سالہ بگ بی نے ٹوئٹرپر اپنے مداحوں کو بتایا کہ گزشتہ رات موسمی بخار کے باعث ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کی وجہ سے وہ فلم " پیکو" کی شوٹنگ میں بھی حصہ نہیں لے سکے، مداحوں نے بگ بی کی بیماری کی خبر سن کر ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جس پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔


امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشک اوربہو ایشوریہ کے ہمراہ ممبئی میں لال باغ چاہ راجا آئے تھے جہاں انہوں نے اپنے مذہبی تہوار کے حوالے سے پوچا پاٹ کی جس کے بعد اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔

مقبول خبریں