پاکستان کے پہلے خلاباز ذیشان علی کی چینی خلائی اسٹیشن ’تیان گونگ‘ پر سائنسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں پاکستانی خلاباز کو اپنے چینی ساتھیوں کے ہمراہ خلائی اسٹیشن پر مختلف تحقیقی اور سائنسی سرگرمیوں میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔
ذیشان گزشتہ دنوں چینی خلابازوں کے ہمراہ خلا میں پہنچے تھے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلاباز ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔