کینسر سے صحت یابی کا سفر، شہزادی کیٹ کی دستاویزی فلم کب نشر ہو گی؟

دستاویزی فلم میں شہزادی کیٹ نے کینسر کے علاج کے دوران پیش آنے والی مشکلات، خوف اور جذباتی لمحات کا ذکر کیا ہے۔


ویب ڈیسک November 28, 2026

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی کینسر سے جنگ اور صحت یابی کے سفر پر مبنی دستاویزی فلم 29 نومبر کو بی بی سی پر نشر کی جائے گی۔

رائٹرز کے مطابق دستاویزی فلم میں شہزادی کیٹ نے کینسر کے علاج کے دوران پیش آنے والی مشکلات، خوف اور جذباتی لمحات کا ذکر کیا ہے۔

فلم میں شہزادی کو کینسر چیریٹی کے لیے فنڈز جمع کرنے کی غرض سے برطانیہ کی تین بلند ترین چوٹیوں کو 24 گھنٹوں میں سر کرنے کے چیلنج میں حصہ لیتے دکھایا گیا ہے۔

اس دوران ان کے بھائی جیمز مڈلٹن نے انہیں ان کے تینوں بچوں جارج، شارلٹ اور لوئس کے ریکارڈ شدہ پیغامات سنائے، جنہیں سن کر شہزادی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رونے لگیں۔

کیٹ کا کہنا تھا کہ ان کے بچے صحت یابی کے سفر میں ان کی ہمت کا باعث بنے۔

شہزادی اس دستاویزی فلم کے ذریعے کینسر کے مریضوں کو امید اور حوصلے کا پیغام دینا چاہتی ہیں۔