وزیر اعلیٰ پنجاب سرکاری دورے پر ہانگ کانگ روانہ

نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ کے چیئرمین نے پنجاب میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کےاعتراف میں خصوصی دعوت دی گئی


ویب ڈیسک November 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سرکاری دورے پر ہانگ کانگ روانہ ہو گئی ہیں، جہاں وہ 30 نومبر کو نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔

حکام کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ کے چیئرمین پیٹر نوبیل نے پنجاب میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کے اعتراف میں خصوصی دعوت دی ہے۔

نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ کی جانب سے پنجاب میں ریکارڈ مدت میں فضائی معیار کو بہتر بنانے، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے جامع اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں قابلِ تحسین قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نوبیل فیملی کے زیرِ انتظام کام کرنے والا نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ پوری دنیا میں پائیدار معاشی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔