آسٹریلیا کے تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لائن کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ سے باہر کیے جانے پر رد عمل سامنے آگیا۔
145 ٹیسٹ میچز میں 577 وکٹیں حاصل کرنے والے نیتھن لائن نے اسکواڈ سے اخراج کے بعد اپنے مستقبل کے بارے میں فوری فیصلہ نہ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
ان کی جگہ نوجوان آف اسپنر کوری روچیکولی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق نیتھن لائن کا تجربہ اور بھارت کی کنڈیشنز سے واقفیت ٹیم کے لیے انتہائی اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نہیں چاہتی کہ لائن کا شاندار ٹیسٹ کیریئر اس فیصلے کے ساتھ ختم ہو۔
واضح رہے کہ لائن 2011 میں ڈیبیو کے بعد پہلی مرتبہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہوئے ہیں۔
حالیہ انجری اور خراب کارکردگی بھی ان کے اخراج کی بڑی وجوہات ہیں۔
حال ہی میں جنوبی افریقا سیریز کے دوران آسٹریلوی ٹیم 2013 کے بعد پہلی مرتبہ ریڈ بال ٹیسٹ میچ میں نیتھن لائن کے بغیر میدان میں اتری تھی۔