ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر برونسن ریڈ کی موت کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی؟

سعودی عرب کے اسپتال میں سرجری کے بعد 18 نومبر کو ریڈ امریکا واپس پہنچے تھے


اسپورٹس ڈیسک November 28, 2026

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر برونسن ریڈ 38 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای نے 27 نومبر 2026 کو ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ طبی پیچیدگیوں کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

رپورٹس کے مطابق 7 نومبر کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے کراؤن جیول ایونٹ کے دوران برونسن ریڈ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

مقابلے کے دوران ریسلر اوبا فیمی نے انہیں اسٹیج سے نیچے میزوں کے ڈھیر پر پھینک دیا تھا جس کے نتیجے میں ان کی متعدد پسلیاں ٹوٹ گئیں اور گردے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

زخموں کی سنگینی کے باعث انہیں سعودی عرب کے اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا جہاں ان کی سرجری بھی ہوئی۔

بعد ازاں 18 نومبر کو ان کی امریکا واپسی اور صحت یابی کے عمل جاری رہنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

تاہم ڈبلیو ڈبلیو ای نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے طبی پیچیدگیوں کو وجہ قرار دیا لیکن انتقال کی اصل وجہ واضح نہیں کی۔

تاحال اس بات کی بھی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی کہ ان کی موت کا کراؤن جیول میں لگنے والی چوٹوں سے براہ راست تعلق تھا۔