پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کی صاحبزادی کی شادی، صدر مملکت سمیت اہم شخصیات کی شرکت

پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر کی صاحبزادی ثانیہ میر کی شادی کی تقریب ہوئی


ویب ڈیسک November 28, 2026

پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر کی صاحبزادی ثانیہ میر کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں  بارات کی تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری  نے خصوصی شرکت کی۔ 

شادی کی تقریب میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ،سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، سینٹر سلیم مانڈوی والا اور زکا اشرف نے شرکت کی۔

قمر زمان کائرہ ،، ندیم افضل چن چوہدری منظور اور دیگر نے شرکت کی، ایم این اے ثمینہ خالد گھرکی، ندیم افضل چن، پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی، انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ اور این پی اے نرگس خان نے شرکت کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیصل میر کو بیٹی کی شادی پر مبارکباد دی، صدر مملکت نے شادی کی تقریب میں اہل خانہ اور دیگر مہمانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔