میگھن مارکل کے مہنگے کرسمس کیلنڈر پر مصنوعی ذہانت کے استعمال کا الزام

امریکی گرافک ڈیزائنر کرس کوہلر نے بھی اس مبینہ اقدام کو مایوس کن قرار دیا ہے


ویب ڈیسک November 28, 2026

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل اپنے برانڈ کے تحت 148 ڈالر مالیت کا لگژری کرسمس کیلنڈر فروخت کر رہی ہیں، جس میں مہنگی چاکلیٹس بھی شامل ہیں۔

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کیلنڈر پر موجود میگھن اور شہزادہ ہیری کی مونٹیسیٹو میں واقع رہائش گاہ کی تصویر اوپن اے آئی کی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ روایتی دستکاری کو فروغ دینے کا دعویٰ کرنے والے مہنگے برانڈ کو مصنوعی ذہانت کے بجائے حقیقی فنکاروں کی خدمات حاصل کرنی چاہیے تھیں۔

امریکی گرافک ڈیزائنر کرس کوہلر نے بھی اس مبینہ اقدام کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے تخلیقی شعبے پر مصنوعی ذہانت کے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تاہم کیلنڈر کے ڈیزائن میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔