راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 16 فیصد کمی کر دی گئی

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے متعلقہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس کے بعد نئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا


ویب ڈیسک November 28, 2026
فوٹو: فائل

راولپنڈی:

راولپنڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید کمی کردی گئی۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سید اسد عباس شیرازی نے متعلقہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس کے بعد نئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا۔

سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق 11 نومبر سے اب تک پٹرول سے چلنے والی مسافر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مجموعی طور پر 16 فیصد کمی کی گئی ہے جبکہ ڈی کلاس اڈوں اور جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی سے چلنے والی ڈیزل پر مبنی مسافر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے فریٹ ریٹس میں بھی 16 فیصد کمی کی گئی ہے اور تمام نئے کرائے باقاعدہ طور پر آویزاں کردیے گئے ہیں۔

سید اسد عباس شیرازی نے مسافروں سے اپیل کی کہ اگر کوئی ٹرانسپورٹر مقررہ کرائے یا فریٹ سے زائد رقم وصول کرے تو شہری ہیلپ لائن 1071 پر اپنی شکایت درج کرائیں۔