ٹی وی اور ریڈیو کے معروف میزبان، کامیڈین اور اداکار پی جے گیلاگر 51 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے مداحوں اور شوبز حلقوں کو سوگوار کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریڈیو نووا کے پریزینٹر پی جے گایلاگر کے انتقال کا اعلان ان کی مینجمنٹ ٹیم نے گزشتہ شام کیا۔
پی جے گیلاگر کو کامیڈی پروگرام ’نیکڈ کیمرا‘ میں اپنی مزاحیہ اداکاری کے باعث خاص شہرت حاصل تھی۔ ان کی مینجمنٹ ٹیم نے انہیں ایک مقبول کامیڈین، اداکار، مصنف اور براڈکاسٹر قرار دیتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
ان کی مینجمنٹ کمپنی ایل آر کامیڈی نے جاری بیان میں کہا کہ پی جے گیلاگر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں انتہائی افسوس ہو رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان کے اہل خانہ اور دوست اس صدمے سے شدید متاثر ہیں، اس لیے ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے اور انہیں اس نقصان سے سنبھلنے کے لیے وقت اور سکون فراہم کیا جائے۔