کراچی:
شہر قائد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، بنارس پٹھان کالونی اور بنارس باچا خان چوک کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق پٹھان کالونی میں گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 40 سالہ عرفان جبکہ بنارس باچا خان چوک کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 20 سالہ قلندر خان زخمی ہوگیا۔
تاہم اس حوالے سے سائٹ اے اور پیر آباد پولیس واقعات کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہیں ۔