کراچی:
شہیدِ ملت روڈ انڈر پاس میں مکسنگ ٹرک اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، عمر 24 سے 25 سال کے درمیان ہے، لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
حادثے کے بعد انڈر پاس عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند ہوگیا تھا۔