راولپنڈی: سٹی ٹریفک پولیس وارڈن کو کار سے کچلنے کی کوشش, واقعہ کہ سی سی ٹی وی فٹیج سامنے آگئی

فوٹیج میں پھاٹک کے پاس سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن کو ٹریفک ریگولیٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے


صالح مغل November 29, 2026

راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کی علاقے میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے وارڈن کو کار سے کچلنے کی کوشش  کی سی سی ٹی وی فٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں پھاٹک کے پاس سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن کو ٹریفک ریگولیٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، وارڈن سڑک پر درمیان میں آنے والی سفید لگثری گاڑی کو دائیں ہاتھ مڑنے کا اشارہ کرتا دیکھا جاسکتا ہے ، کار سوار موڑنے کے بجایے کار سیدھی لاتا تو وارڈن اسکو روکنے کی کوشش کرتا ہے۔

کار سوار روکنے کی بجائے کار وارڈن پر چڑھاتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے، کار سے ٹکرانے کے بعد وارڈن کو کار کے بانٹ پر گرتے اور پھر پھسل کر زمین پر گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔  

کار سوار کی سنگین غفلت سے وارڈن عمران یعقوب کو معمولی چوٹیں آئیں، بعدازاں کار سوار نے غلطی سے گاڑی وارڈن سے ٹکرانے کا اعتراف کرتے ہویے معذرت کرلی۔ 

حکام سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے کہا کہ کار سوار کے معذرت کرنے کر وارڈن نے بھی اسے معاف کردیا اور کسی قسم کی کاروائی نہ کروائی۔۔ کار سوار کی معذرت و وارڈن کے معاف کرنے کر کار سوار کو وہاں سے جانے کی اجازت دے دی گی۔