کراچی؛ شادی شدہ خاتون کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

خاتون کی شناخت 30 سالہ سویرا زوجہ گلریز کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر November 29, 2026

کراچی:

لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں مکی مسجد کے قریب ایک گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور لاش کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری قانونی و طبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع نے لاش کی شناخت کے حوالے سے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 30 سالہ سویرا زوجہ گلریز کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس نے گھر کا جائزہ لے کر جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔