فوڈ ایگ پاکستان کی شاندار کامیابی؛ پاکستانی مصنوعات میں دنیا کی بھرپور دلچسپی

پاکستان میں زرعی ترقی، جدید ٹیکنالوجی اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے تجارتی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے


خالد محمود November 29, 2026

فوڈ ایگ پاکستان2026 کی شاندار کامیابی کے ساتھ عالمی خریداروں کا پاکستانی مصنوعات میں بھرپور دلچسپی کا اظہار ہوا ہے۔

پاکستان میں زرعی ترقی، جدید ٹیکنالوجی اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے تجارتی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش عالمی سطح پر پاکستانی مصنوعات کی بھرپور پذیرائی کے ساتھ کامیابی سے اختتام کو پہنچ گئی۔ 

نمائش میں پاکستانی برآمد کنندگان اور بین الاقوامی خریداروں کے درمیان167.82ملین ڈالرزکے100 مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے گئے۔ چین نے50 ملین ڈالرزکا سیلز آرڈر دیا جبکہ تل، سمندری خوراک اور ذخیرہ کرنے کی سہولیات کے لیے مزید 20 ملین ڈالرزکے معاہدے طے پائے۔

اسی طرح برطانیہ نے12.11ملین ڈالرز، سعودی عرب نے 7.6 ملین ڈالرزاور کینیا نے چاول کی خریداری کے لیے 7.5 ملین ڈالرز کے معاہدے کیے۔

یہ نمائش پاکستان کی زرعی و غذائی برآمدات میں اضافہ،عالمی منڈیوں تک رسائی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔