راولپنڈی: معمولی  گھریلو تنازعے پر بھاوج نے فائرنگ کرکے ایک نند کو قتل اور  دوسری  کو زخمی کردیا

 پولیس حکام کا کہناتھاکہ مقدمے میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے


صالح مغل November 29, 2026

راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے  گرجا روڈ پر معمولی  گھریلو تنازعے پر بھاوج نے فائرنگ کرکے ایک نند کو قتل اور  دوسری  کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق مسماتہ نور بی بی نے  بتایاکہ والدہ کے گھر بھائی کے بیٹے کے ختم قرآت کے سلسلے میں آئے ہوئے تھے میں نے اور ہمشیرہ  مسماتہ شبانہ نے اپنی عزیزہ  بیگم باجی کے گھر دعوت پر جانا تھا  کہ بڑی بھاوج مسماتہ سائرہ نے کہا تم  لوگ ابھی  دعوت پر نہ جاؤ جس پر انکی اور شبانہ کی تلخ کلامی ہوگی  اسی دوران بھاوج سائرہ امجد  کمرے سے اپنے خاوند امجد کا پسٹل اٹھا لائی اور فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ سے گولیاں مجھے چھاتی اور مسماتہ شبانہ کو پیٹ میں لگیں دونوں شدید زخمی ہوکر گر گئیں جبکہ ملزمہ   فائرنگ کرتی ہوئی خاوند سمیت  فرار ہوگی  بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہمشیرہ  مسماتہ شبانہ  دم توڑ گی۔

پولیس نے پہلے اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا اور مقتولہ کے دم توڑنے پر  مقدمے میں۔ قتل کی دفعہ کا اضافہ  کرلیا گیا، پولیس حکام کا کہناتھاکہ مقدمے میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔