فوج کو سیاسی معاملات میں نہ گھسیٹا جائے وزیردفاع خواجہ آصف

جاوید ہاشمی کے الزامات تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے، وزیر دفاع


ویب ڈیسک September 01, 2014
حکومت آرٹیکل 245 کی حدود سے تجاوز نہیں کرے گی، خواجہ آصف۔ فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کے الزامات تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے اور فوج کو سیاسی معاملات میں نہ گھسیٹا جائے۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جاوید ہاشمی کے الزامات تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے جبکہ فوج نے اپنے بیان میں جمہوریت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے جس کےبعد اسے سیاسی معاملات میں نہ گھسیٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ دستور پر ڈرامہ لگایا گیا ہے جب کہ عمران خان کے بیان صبح کچھ اور شام کو کچھ ہوتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے معاملات خود سیاسی بصیرت سے حل کرنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں طلب کیا ہے اور حکومت آرٹیکل 245 کی حدود سے تجاوز نہیں کرے گی۔

مقبول خبریں