سعودیہ میں ملازمت دلوانے کے نام پر 14 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والا گرفتار

ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہریوں کو جھانسہ دیا اور متاثرہ شہری کو طے شدہ ملازمت فراہم نہیں


اسٹاف رپورٹر November 29, 2026

کراچی:

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کے دوران سعودی عرب میں ملازمت دلوانے کے نام پر 14 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی زیرِ نگرانی ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی نے بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر شہریوں سے فراڈ میں ملوث ملزم محمد رمضان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 299/26، امیگریشن آرڈیننس کی دفعہ 22-B کے تحت مقدمہ درج ہے.

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہریوں کو سعودی عرب میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر 14 لاکھ روپے وصول کیے تاہم رقم وصول کرنے کے باوجود متاثرہ شہری کو طے شدہ ملازمت فراہم نہیں کی گئی، ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا  جبکہ مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں.

ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کراچی کی یہ کارروائی بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والے عناصر کے خلاف ادارے کی مؤثر کارروائیوں اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہے۔۔