سندھ میں ممکنہ سیلاب؛ آصف زرداری کی ارکان اسمبلی کو اپنے حلقوں میں جانے کی ہدایت

ویب ڈیسک  اتوار 7 ستمبر 2014
صوبائی وزرا اور پیپلز پارٹی  اپنے اپنے حلقہ انتخاب کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔،آصف زرداری۔  فوٹو: فائل

صوبائی وزرا اور پیپلز پارٹی اپنے اپنے حلقہ انتخاب کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔،آصف زرداری۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف  زرداری نے سندھ میں ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ارکان اسمبلی اور وزرا کو اپنے اپنےحلقوں میں جانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری سے ملاقات کی اور انہیں صوبے کی موجودہ صورت حال اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر آصف زرداری نے ہدایت کی صوبے میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

آصف زرداری نے کہا کہ صوبائی وزرا اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والےاراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر اپنے اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔