کوئٹہ ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

طیارےکےسامنےاچانک پاک فضائیہ کے2لڑاکا طیارے آگئے تاہم پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو حادثے سے بچالیا


ویب ڈیسک September 12, 2014
طیارےکےسامنےاچانک پاک فضائیہ کے2لڑاکا طیارے آگئے تاہم پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو حادثے سے بچالیا فوٹو: فائل

پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 368 حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 کے سامنے اچانک پاک فضائیہ کے 2 لڑاکا طیارے آگئے تاہم طیارے کے پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو حادثے سے بچالیا اور طیارے کو بحفاظت کوئٹہ ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

مقبول خبریں