مجھے ڈر ہے وزیر اعظم شاید امریکا سے واپس ہی نہ آئیں عمران خان

نوازشریف جلدی نہ چلے جانا، پیغام پھیل رہا ہے، چاہتے ہیں پوری قوم جاگ جائے، سربراہ تحریک انصاف


Numainda Express September 26, 2014
اسلام آباد:تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری تحریک نے عوام کو جگا دیا ہے، نواز شریف جلدی نہ جانا، ہم چاہتے ہیں کہ پوری قوم مکمل طور پر جاگ جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ ہو گا، اتوارکو لاہور میں تمام ریکارڈ توڑ دیں گے اور سب مل کر بجلی کے بل جلائیں گے، اسحاق ڈار جتنا مرضی جھوٹ بولیں عوام کو حقیقت کا علم ہو چکا۔ عام انتخابات کے آخری دو روز میں دھاندلی کی گئی۔ باریاں لینے والے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، مجھے ڈر ہے کہ نوازشریف امریکا سے واپس ہی نہ آئیں، اقوام متحدہ میں گو نواز گو کے نعرے لگنے والے ہیں۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا نوازشریف کا حال برا ہونیوالا ہے، نوازشریف سے استعفٰی لئے بغیر نہیں جائیں گے۔ نوازشریف سے کسی قسم کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں مجھے دکھ اس بات کا ہے کہ وہ ظلم کے نظام کو تحفظ دے رہے ہیں۔

کراچی میں ایس ایس پی فاروق اعوان پر خود کش حملے کی مذمت کرتا ہوں، دہشتگردی کی وجہ سے ملک کئی سال پیچھے چلا گیا ہے۔ لاہوریوں کو میں جانتا ہوں، نوازشریف شاید امریکا سے واپس نہ آئیں، نوازشریف جلدی نہ چلے جانا، ہمارا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے، جمخانہ میں جو کرکٹ یہ کھیلتے رہے، مجھے اس کا علم ہے۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں نوازشریف کیخلاف بڑے نعرے لگیں گے وہاں پاکستانی تیار بیٹھے ہیں، گونواز گو کے نعرے لگائے جائیں گے۔

حکومتی وزیر جتنے چاہے جھوٹ بولیں میں نے نوازشریف کا استعفیٰ لئے بغیر یہاں سے نہیں جانا۔ زرداری اور نوازشریف کا مکا مک جمہوریت کیلئے نہیں بلکہ اپنے اقتدار اور اپنی کرپشن کو تحفظ دینے کیلئے ہے، ہم اقتدار میں آکر ان کیخلاف سارے کیسز کھولیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں