پولیس اور رینجرز نے چھاپوں کے دوران 107 ملزم دھرلیے

بغدادی پولیس نے کھڈا مارکیٹ سے 2 ملزمان اکبر علی اور ناصر خان کو گرفتار کرلیا


Staff Reporter September 30, 2014
بغدادی پولیس نے کھڈا مارکیٹ سے 2 ملزمان اکبر علی اور ناصر خان کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پولیس اور رینجرز نے 107 ملزمان گرفتار کرلیے، تفصیلات کے مطابق بغدادی پولیس نے کھڈا مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان اکبر علی اور ناصر خان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ جبکہ ان کی نشاندہی پر شہر کے مختلف علاقوں سے چھینی گئی 3 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق رینجرز نے موسیٰ کالونی سے ایک سیاسی جماعت کے کارکن آصف عرف لمبا کو گرفتار کرکے تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، سندھ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران107 ملزمان کو گرفتار کیا ہے مجموعی طور پر 96 چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 2 پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں