بھارتی ماڈل آرچنا پانڈے کی لاش اپنے گھر سے دو ہفتے بعد مل گئی

پڑوسیوں نے ارچنا کے گھر سے بدبو آنے کی اطلاع دی، لاش کے ساتھ خودکشی کا خط بھی ملا، پولیس


APP October 01, 2014
پڑوسیوں نے ارچنا کے گھر سے بدبو آنے کی اطلاع دی، لاش کے ساتھ خودکشی کا خط بھی ملا، پولیس فوٹو : فائل

بھارتی ماڈل آرچنا پانڈے اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئیں ' واسوا پولیس اسٹیشن کے حکام نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انھیں ان کے پڑوسیوں کی طرف سے انھیں کال موصول ہوئی جس پر وہ لوکھنڈوالا آندھری میں ان کی رہائش گاہ پر گئے جہاں وہ مردہ پائی گئیں۔

بیان کے مطابق انھوں نے کچھ دن قبل خود کشی کی۔ جہاں ان کی لاش کے ساتھ خودکشی کا خط بھی ملا ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور آرچنا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا' واضح رہے کہ آرچنا ماڈلنگ انڈسٹری اور تامل فلموں میں ایک جانا پہچانا چہرہ تھیں۔