سپر ہائی وے پر شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے 3 ملزم گرفتار

ملزمان منڈی سے مویشی خریدنے آنیوالے افراد سے لوٹ مار کرتے تھے


Staff Reporter October 01, 2014
ملزمان منڈی سے مویشی خریدنے آنیوالے افراد سے لوٹ مار کرتے تھے۔ فوٹو: فائل

پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اورلوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق احسن آباد پولیس کے چوکی کے اہلکاروں نے گزشتہ روز سپر ہائی وے قائم مویشی منڈی میں خریداری کے لیے آنے والی شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان ضمیر حسین گوپانگ، ذوالفقار گوپانگ اور طالب ابڑو کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان قربانی کے جانور خریدنے کے لیے آنے والے شہریوں اور بیوپاریوں سے بھی لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں