گینگ وار کے 3 ملزمان سمیت 63 گرفتار اسلحہ برآمد

رینجرز نے عید گاہ کے علاقے میں کارروائی کرکے 2 بھتہ خوروں کو پکڑ لیا


Staff Reporter October 03, 2014
3رینجرز نے عید گاہ کے علاقے میں کارروائی کرکے 2 بھتہ خوروں کو پکڑ لیا۔ فوٹو: فائل

پولیس اور رینجرز نے لیاری گینگ وار کے 3 ملزمان اور 2 بھتہ خور سمیت 63 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور بھتے کی رقم برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق منگھو پیر پولیس نے7 ملزمان محمد عارف سر مستانی، گلاب، فاروق، مقبول احمد، فرید خان عرف راجو اور اسماعیل کو گرفتار کر کے 3 پستول، گولیاں اور4 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں، ایس ایچ او غلام حسین کورائی نے ایکسپریس کو بتایا کہ گرفتار ملزمان عارف ، گلاب اور فاروق کا تعلق لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے ہے، رینجرز نے عید گاہ سے 2 ملزمان اقبال اور محمد عمر کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے بتایا جاتا ہے۔

ملزمان نے رنچھوڑ لائن کے ایک تاجر سے5 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا اور رقم نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھیں، سی آئی ڈی انویسٹی گیشن کی ٹیم نے بھی ڈاکس کے علاقے کیماڑی مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ بھتہ خور ماجد اور وسیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی آئی ڈی پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک تاجر سے50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا، مذکورہ گرفتار ملزمان کا تعلق بھی لیاری گینگ وار سے بتایا جاتا ہے، پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 110 چھاپوں اور2 پولیس مقابلوں میں54 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 19 پستول، 2 کلا شنکوف، 7 گرنیڈ برآمد کر لیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں