پشاورائیرپورٹ کے قریب قومی ایئرلائن کے مسافر طیارے پر فائرنگ

کنٹرول ٹاور،ریڈار اور طیارے کے پائلٹ سیمت کہیں سے طیارے پر فائرنگ کاواقعہ رپورٹ نہیں ہوا، ایوی ایشن حکام کی تردید


ویب ڈیسک October 07, 2014
کچھ عرصہ قبل بھی پشاور ایئرپورٹ کے قریب ہی طیاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی فوٹو: فائل

باچا خان ایئرپورٹ کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر مسافر طیارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم خوش قسمتی سے طیارہ بحفاظت لینڈنگ میں کامیاب ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر علی الصبح بیرون ملک سے آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز لینڈ کررہی تھی کہ سلیمان خیل کے علاقے میں دستی بموں اور خودکار بندوقوں سے لیس 4 نامعلوم افراد نے پرواز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم خوش قسمتی سے طیارہ محفوظ رہا۔ طیارے کے پائلٹ نے مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے طیارے کو بحفاظت ہوائی اڈے پر اتار لیا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اور پی آئی اے نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹرول ٹاور،ریڈار اور طیارے کے پائلٹ سیمت کہیں سے طیارے پر فائرنگ کاواقعہ رپورٹ نہیں ہوا، طیارہ منگل کی علی الصبح ابو ظہبی سے پشاور پہنچا تھا جسے بعد میں شیڈول کے مطابق پشاور روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی پشاور ایئرپورٹ کے قریب ہی طیاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جس کے بعد کئی غیر ملکی کمپنیوں نے پشاور میں اپنا آپریشن بند کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں