پولیس نے عید پر گرفتار 65 ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرلیا

ججز نے پولیس کو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا اور کئی ملزم ریمانڈ پرجیل بھیج دیے۔


Staff Reporter October 09, 2014
عید کی تعطیلات کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹس خصوصی ڈیوٹی پر تعینات رہے۔ فوٹو: فائل

پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں میں گرفتار 65 ملزمان کو عید کی تعطیلات کے دوران خصوصی ڈیوٹی پر مامور جوڈیشل مجسٹریٹس کے روبرو پیش کرکے گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ماتحت عدالتوں کے پانچوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے عیدکی تعطیلات کے موقع پر ہر ضلع میں جوڈیشل مجسٹریٹس کو اسپیشل ڈیوٹی دینے کی ہدایت کی تھی، سیشن جج کے حکم پر پانچوں اضلاع میں جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل احمد مشوری، محمد اشفاق اعوان سمیت دیگر فاضل ججز ڈیوٹی پر تعینات رہے۔

اس موقع پر کراچی کے مختلف تھانوں نے منشیات، قتل خطا، اقدام قتل، چوری اور دیگر جرائم میں گرفتار65 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے فاضل عدالتوں میں پیش کیا، فاضل ججز نے پولیس کو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا اور کئی ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیے، فاضل ججز نے تعطیلات کے بعد ملزمان کو متعلقہ عدالتوں میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں