وزیراعلیٰ کا سرکاری دفاتر کا دورہ افسران کی غیرحاضری پر برہمی

غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی، قائم علی شاہ


Staff Reporter October 11, 2014
عملے کے غائب رہنے کے باعث سرکاری کام متاثر اور شہری پریشان ہوتے ہیں۔ فوٹو: این این آئی

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے عیدکی چھٹیوں کے بعد سرکاری ملازموں کی دفاتر میں غیرحاضری سے متعلق میڈیا کی رپورٹس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جمعہ کی صبح نیو سندھ سیکریٹریٹ، تغلق ہاؤس، محکمہ خزانہ و دیگر دفاترکا اچانک دورہ کرکے سیکریٹریٹ کے افسران وعملے کی حاضری چیک کی۔

وزیراعلیٰ نے افسران وعملے کی غیر حاضری پر سخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کو ملازمین کی غیرحاضری سے متعلق انکوائری کر کے آئندہ پیر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی، انھوں نے کہا کہ افسران وعملے کی غیر حاضری کے سبب نا صرف سرکاری کام متاثر ہو رہا ہے بلکہ دور دراز کے علاقوں سے آنے والے لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دفاتر کے دورے پروزیراعلیٰ نے سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل چیف سیکریٹر ی منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعلیم و خواندگی سے بریفنگ لی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا کہ غیرحاضر اساتذہ، عملے اور طلبا کی غیر حاضری کی نشاندہی کے لیے کال سینٹر قائم کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں