بھارتی ہیکرز نے لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ ہیک کرلی

اس سے قبل بھارتی ہیکرز نے پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ کو بھی ہیک کرلیا تھا


ویب ڈیسک October 14, 2014
ویب سائٹ کو پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری کے کشمیر سے متعلق بیان پر ہیک کیا گیا،بھارتی ہیکرز، فوٹو: فائل

بھارتی ہیکرز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق بھارتی ہیکرز نے لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا ہے جس کے بعد ویب سائٹ پر بھارتی پرچم بھی لگادیا گیا ہے جبکہ ہیکرز نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ ویب سائٹ کو پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری کے کشمیر سے متعلق بیان پر ہیک کیا گیا اور اگر اس طرح کے بیانات کا سلسلہ بند نہ ہوا تو مزید اہم ویب سائٹس کو ہیک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ہیکرز نے پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ کو ہیک کیا تھا اور اس میں بھی ہیکرز نے کشمیر سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو اپنے اس اقدام کی وجہ بتایا تھا۔

مقبول خبریں