حکومت کا کام مک مکا پر چل رہا ہے لہٰذا شفاف الیکشن تک کرپٹ مافیا سے جان نہیں چھوٹ سکتی عمران خان

پارلیمنٹ،وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر پرلاکھوں روپےکےبل واجب الاداہیں لیکن وہاں کی بجلی نہیں کاٹی جاتی،چیرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک October 15, 2014
نوازشریف بھول جائیں یہ دھرنا استعفے کے بغیر ختم نہیں ہوگا، عمران خان۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ شفاف الیکشن تک کرپٹ مافیا سے جان نہیں چھوٹ سکتی اور نوازشریف بھول جائیں یہ دھرنا استعفے کے بغیر ختم نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن میں لوگوں کا ضمیر خریدا جاتا ہے، شفاف الیکشن تک کرپٹ مافیا سے جان نہیں چھوٹ سکتی، ڈیڑھ کروڑ ووٹ آج تک کسی جماعت کو نہیں ملے اور سب جانتے ہیں الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے لیکن کوئی تحقیقات نہیں ہوئیں جبکہ دھاندلی کے الزام پر نوازشریف کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹس کو کا شکار لوگ ملک میں تبدیلی نہیں چاہتے لیکن نوازشریف بھول جائیں یہ دھرنا استعفے کے بغیر ختم نہیں ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے گھر کی بجلی کا کنکشن 7 دن کے نوٹس پر کاٹا گیا، پارلیمنٹ ہاؤس کے ذمہ سوا کروڑ اور وزیراعظم ہاؤس، ایوان صدر پر لاکھوں روپے کے بل واجب الادا ہیں لیکن یہاں کی بجلی نہیں کاٹی گئی جبکہ اربوں روپے بااثراد افراد کے ذمہ ہیں مگر ان کے بھی بجلی کو کوئی نہیں کاٹ سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری طاقتور لوگ کرتے ہیں اور بوجھ غریب پر پڑتا ہے، نوازشریف بتائیں رائے ونڈ کا بل کتنا آتا ہے، حکومت کا سارا کام مک مکا پر چل رہا ہے اس لیے اربوں کی کرپشن کے ملزم خورشید شاہ نوازشریف کو کس طرح پکڑیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں