دھرنا قیادت 2 ماہ سے اداکاری کے جوہردکھا رہی ہے خواجہ سعد رفیق

تقریر کے نام پر عمران خان کا رونا دیکھ کر لوگ ٹی وی چینل تبدیل کردیتے ہیں، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک October 15, 2014
ایک طرف استعفے تو دوسری طرف ملتان کےضمنی الیکشن میں شرکت تحریک انصاف کا دوغلا پن ہے، خواجہ سعد، فوٹو: فائل

SINGAPORE: وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دھرنا قیادت 2 ماہ سے اداکاری کے جوہردکھا رہی ہے جبکہ تقریر کے نام پر عمران خان کا رونا دیکھ کر لوگ ٹی وی چینل تبدیل کردیتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نےکہا کہ عمران خان جھوٹ کے سوداگر ہیں، اسٹیٹس کو کی علامات خود ان کے گرد جمع ہیں جبکہ ان کے نزدیک سیاست صرف اقتدار کا بے رحم کھیل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آج تک کسی الزام کا ثبوت پیش نہیں کرسکی اب کرپشن میں لتھڑے ہوئے امیدوار کی حمایت ان کی اخلاقی شکست ہے جبکہ ایک طرف استعفے تو دوسری طرف ملتان کےضمنی الیکشن میں شرکت تحریک انصاف کا دوغلا پن ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دھرنا قیادت 2 ماہ سے اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہے جب کہ عمران خان روز اپنی تقریر میں رونا دھونا کرتے ہیں اور لوگ اب ان کا رونا دیکھ کر ٹی وی چینل بھی بدل دیتے ہیں۔

مقبول خبریں