عمران خان کے ساتھ ناچنے گانے والے لوگ ہیں جو بڑے گھروں میں پیدا ہوئے خورشید شاہ

عمران خان ناتجربہ کار سیاستدان ہیں جو جھوٹ بول کر لوگوں کو بہلانے کی کوشش کررہے ہیں، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک October 15, 2014
چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر وزیراعظم سے بات ہوئی ہے لیکن ہم کچھ مہلت چاہتے ہیں، قائد حزب اختلاف، خورشید شاہ، فوٹو: فائل

KARACHI: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کا کہنا ہے کہ عمران خان ناتجربہ کار سیاستدان ہیں جو جھوٹ بول کر لوگوں کو بہلانے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ ان کے ساتھ ناچنے گانے والے لوگ ہیں جو بڑے گھروں میں پیدا ہوئے۔

سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نےکہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر وزیراعظم سے بات ہوئی ہے اوراس حوالے سے سپریم کورٹ کی ہدایت پر عملدرآمد کیا جائے گا لیکن ہم کچھ مہلت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ناتجربہ کار سیاستدان ہیں جو جھوٹ بول کر لوگوں کو بہلانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ عمران خان کو غریب عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ ان کے ساتھ ناچنے گانے والے لوگ ہیں جو بڑے گھروں میں پیدا ہوئے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی جلسے میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی جس کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری کو خطرہ ہے لیکن اللہ ان کی مدد کرے گا۔

مقبول خبریں