پیپلز پارٹی کے جلسے میں ایکسپریس نیوز کے رپورٹر اور کیمرہ مین پر جیالوں کا بدترین تشدد

رپورٹر ندیم خان اور کیمرہ مین وسیم مغل کو جیالوں نے واپس جانے کی فوٹیج بنانے پر تشدد کا نشانہ بنایا


ویب ڈیسک October 18, 2014
جیالوں نے دھمکی بھی دی کہ اگر فوٹیج بنانے یا جلسہ ناکام دکھانے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

باغ قائد میں جلسے کے دوران پیپلز پارٹی کے جیالوں نے سچ دکھانے کی پاداش میں ایکسپریس نیوز کے رپورٹر اور کیمرہ مین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق رپورٹر ندیم خان اور کیمرہ مین وسیم مغل پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران جیالوں کے واپس جانے کی فوٹیج بنارہے تھے کہ اسی دوران درجنوں جیالوں نے انہیں لاتوں اور گھونسوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے، جیالوں نے سچ دکھانے پر ایکسپریس نیوز کی ٹیم کا کیمرہ بھی توڑ دیا اور دھمکی دی کہ اگر فوٹیج بنانے یا جلسہ ناکام دکھانے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں