آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے وزیراعظم نوازشریف

دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ جاری رہے گا، وزیر اعظم نوازشریف


ویب ڈیسک November 02, 2014
دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افواج پاکستان کے شہدا میں شامل ہیں، نواز شریف فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردوں کے شکست خوردہ نظریئے کے خلاف متحد ہے اور ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

لاہور میں واہگہ بارڈر کے قریب دہشت گردی کی کارروائی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے اور دہشت گرد قوم کو خوفزدہ اور تقسیم کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ''ضرب عضب'' جاری رہے گا اور ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افواج پاکستان کے شہدا میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں