پشاور کے قریب ایف سی کی گاڑیوں کو حادثے میں 2 اہلکار جاں بحق 45 زخمی

اہلکارمحرم الحرام کی ڈیوٹی کے بعد کوہاٹ سے شبقدر آرہے تھے کہ نگلی چیک پوسٹ کے قریب انکی 2 گاڑیاں بس سے ٹکرا گئیں۔


ویب ڈیسک November 06, 2014
زخمیوں میں سے 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ بیشترکو معمولی چوٹے آئی ہیں،اسپتال ذرائع۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

کوہاٹ سے شبقدر آنے والی دو ایف سی کی گاڑیوں کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محرم الحرام کے دوران کوہاٹ میں سیکیورٹی کے لئے تعینات ایف سی اہلکار شبقدر ہیڈکوارٹر واپس آرہے تھے کہ نگلی چیک پوسٹ کے قریب ان کی دونوں گاڑیاں مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 45 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود افراد اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا۔


دوسری جانب زخمیوں کے اسپتال پہنچنے پر وہاں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہنگامی بنیاد پر طبی امداد شروع کردی گئی جبکہ ایمرجنسی روم زخمیوں سے بھر گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ بیشترکو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں