حکومت تحریک انصاف سے ایک بار پھر مذاکرات کے لیے تیار ہے پرویزرشید

عمران خان نےشاہ محمودکومذاکرات سےروک دیاتھاتاہم حکومت اسحاق ڈارکی وطن واپسی پرپھربات چیت کیلئےتیارہے،وزیراطلاعات


ویب ڈیسک November 06, 2014
جوڈیشل کمیشن سے تحقیقات کے لیے خط لکھا دیا گیا ہے جس کے بعد اب کمیشن کی تشکیل سپریم کورٹ کو کرنا ہے، پرویزرشید، فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہےکہ حکومت اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے بعد تحریک انصاف سے ایک بار پھر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نےکہا کہ عمران خان کی جانب سے دھاندلی ثابت نہ ہونے پر دھرنا ختم کرنے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، ان کے صرف دو ہی مطالبات تھے جن میں سے انتخابی اصلاحات کا مطالبہ پہلے ہی مان لیا تھا جب کہ جوڈیشل کمیشن سے تحقیقات کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے جس کے بعد اب کمیشن کی تشکیل سپریم کورٹ کو کرنا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو مذاکرات سے روک دیا تھا جب کہ اب حکومت اسحاق ڈارکی وطن واپسی کے بعد تحریک انصاف سے ایک بار پھر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

واضح رہےکہ عمران خان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت جسٹس(ر) ناصر اسلم زاہد پر مشتمل کمیشن کے ذریعے دھاندلی کی تحقیقات کرائے اگر اس میں دھاندلی ثابت نہ ہوئی تو دھرنا ختم کردیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں