پشاورمیں کارخانو مارکیٹ کے قریب سے صندوق سے 9 ہزار ڈٰیٹونیٹرز برآمد

ملزمان شہر بھر میں ناکہ بندی کے باعث ڈیٹونیٹرز سے بھرا صندوق چھوڑ کرفرار ہوگئے، پولیس


ویب ڈیسک November 15, 2014
ملزمان شہر بھر میں ناکہ بندی کے باعث ڈیٹونیٹرز سے بھرا صندوق چھوڑ کرفرار ہوگئے، پولیس. فوٹو؛فائل

حیات آباد میں کارخانو مارکیٹ کے قریب سے پولیس نے خفیہ اطلاع پرمشکوک صندوق سے 9 ہزار ڈیٹونیٹرز برآمد کرلئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بیگ برآمد کیا جس میں سے 9 ہزار ڈیٹو نیٹر برآمد کئے گئے جبکہ پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کرلیا جس نے صندوق میں رکھے 9 ہزار ڈیٹونیٹرز ناکارہ بنا دیئے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کے باعث شرپسند ڈیٹونیٹرز سے بھرا صندوق کارخانو مارکیٹ کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ ملزمان شہر میں بڑی تخریب کاری کرنا چاہتے تھے تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں