آئی ڈی پیز پہلے سے بے گھر ہیں عمران خان ان پر ظلم نہ ڈھائیں پرویز رشید

سچ یہ ہے خیبر پختونخوا حکومت نے دھرنوں میں ناچ گانوں کے سوا کچھ نہیں کیا، وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک November 15, 2014
سچ یہ ہے خیبر پختونخوا حکومت نے دھرنوں میں ناچ گانوں کے سوا کچھ نہیں کیا، وفاقی وزیراطلاعات ، پرویز رشید فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کے آئی ڈی پیز کے حوالے سے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آئی ڈی پیز پر ظلم نہ ڈھائیں وہ پہلے سے بے گھر ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز رشید کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے بنوں میں آئی ڈی پیز پر گولیاں چلائیں، پاکستانی ہونے کے ناطے شمالی وزیرستان کے متاثرین کی دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے، عمران خان اپنی ذمہ داریوں سے فرار اختیار نہ کریں اور آئی ڈی پیز کی ذمہ داری قبول کریں۔ انہوں نے کہا کہ سچ یہ ہے خیبر پختونخوا حکومت نے دھرنوں میں ناچ گانوں کے سوا کچھ نہیں کیا جبکہ وفاقی حکومت آئی ڈی پیز کی مالی سمیت ہر قسم کی امداد کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں