حنیف محمد نے پاکستان کو کیویز کیخلاف جارحانہ انداز اپنانے کا مشورہ دیدیا

کسی ٹیم کی ذرا سی غفلت بھی حریف کو حاوی ہونے کا موقع فراہم کرسکتی ہے، حنیف محمد


Sports Reporter November 21, 2014
گرین کیپس بقیہ وکٹیں جلد حاصل کرکے جیت کی طرف قدم بڑھا سکتے ہیں، حنیف محمد فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے پاکستان کو کیویز کیخلاف جارحانہ انداز اپنانے کا مشورہ دیدیا۔

ان کا کہنا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا،کوئی حتمی رائے نہیں دی جاسکتی کہ آخری روز کس کا پلڑہ بھاری رہے گا،کسی ٹیم کی ذرا سی غفلت بھی حریف کو حاوی ہونے کا موقع فراہم کرسکتی ہے۔ نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ابتدا میں ہی وکٹیں گنواکر دبائو میں آگیا تھا لیکن سرفراز احمد نے سنچری اسکور کرکے ٹیم کو مشکل سے نکال دیا،وکٹ کیپر بیٹسمین کی یہ کارکردگی ان کے ذمہ دارانہ مزاج کی عکاس ہے۔

آخری وکٹ کی شراکت میں بننے والے 83 رنز میں راحت علی نے بھی اپنا کردار بخوبی نبھایا، بعد ازاں ہمارے اسپنرز ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے کنڈیشنز کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے نیوزی لینڈ کوپوزیشن مستحکم نہ کرنے دی، فیلڈنگ بھی بہتر رہی، انھوں نے کہا کہ 177 رنز کی برتری پانے والے کیویز کی4وکٹیں باقی لیکن آخری امید روس ٹیلر ہونگے،میچ کے آخری روز پاکستان کو جارحانہ کھیل پیش کرنا چاہیے،حریف کی کوشش ہوگی کہ 250 رنز سے زائد اسکور کرکے میچ بچانے کی کوشش جائے، البتہ گرین کیپس بقیہ وکٹیں جلد حاصل کرکے جیت کی طرف قدم بڑھا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں