اسلام آباد کے علاقے آبپارہ سے دہشت گرد گرفتار پولیس

دہشت گرد معراج خان جنوبی وزیرستان کا رہائشی اوراس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، ایس ایس پی اسلام آباد


ویب ڈیسک November 24, 2014
ملزم کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ، ڈیٹونیٹر، 9 بیٹریاں، ریموٹ کنٹرول اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے،پولیس فوٹو:فائل

پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں آبپارہ کے علاقے سے دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی اسلام آباد کے مطابق پولیس نے تھانہ آب پارہ کے علاقے میں کارروائی کرکے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت معراج خان کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد جنوبی وزیرستان کا رہائشی ہے اور اس کے قبضے سے2 ہینڈ گرینیڈ، ڈیٹونیٹر، 9 بیٹریاں، ریموٹ کنٹرول اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں