بجلی کے نرخوں میں چند پیسے کمی

بجلی کے نرخوں کا تعین کرنے والے ادارے حکومت نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی47 پیسے یونٹ سستی کر دی ہے۔


Editorial November 26, 2014
وزیراعظم نواز شریف نے بجلی کے ٹیرف میں 47 پیسے یونٹ کی کمی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے عملی اقدامات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

بجلی کے نرخوں کا تعین کرنے والے ادارے حکومت نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی47 پیسے یونٹ سستی کر دی ہے اور نیپرا نے اس کی منظوری دیدی ہے۔ صارفین کو دسمبر میں آنے والے بلوں میں ریلیف ملے گا۔ جب کہ اکتوبر میں استعمال کی گئی بجلی پر صارفین کو چار ارب روپے ریلیف ملے گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے بجلی کے ٹیرف میں 47 پیسے یونٹ کی کمی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے عملی اقدامات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں اور فواید عام لوگوں تک پہنچ رہے ہیں۔ آیندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی سے لوگوں کو قابل ذکر فائدہ پہنچے گا۔ حکومت کا یہ اقدام اچھا ہے تاہم بجلی کے نرخ مزید سستے ہونے چاہئیں کیونکہ چند پیسے کم کرنے سے عوام کو زیادہ فائدہ نہیں پہنچے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت کو بجلی پیدا کرنے کے سستے ذرایع پر کام کرنا چاہیے۔

پاکستان میں فرنس آئل اور جن دیگر ذرایع سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے وہ حکومت کو اجازت نہیں دیتے کہ بجلی زیادہ سستی کی جا سکے۔ سستی بجلی کا اب تک سب سے بہتر ذریعہ تھرمل یعنی پانی سے حاصل کی جانے والی بجلی ہے جس کے لیے ڈیم کی تعمیر ضروری ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ حکومت ایک مجوزہ ڈیم پر ایک جانب سے اعتراض کے بعد سے ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھی ہے حالانکہ اس حوالے سے ناراض بھائیوں کو منانے کا کام شروع کرنا چاہیے تاکہ ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے کی راہ ہموار ہو سکے۔