الیکشن میں دھاندلی ثابت ہوئی تو حکومت کے لیے کسی کے دل میں رحم نہیں ہوگا سراج الحق

حکومت اور تحریک انصاف دل بڑا کریں اور تمام اختلافات بھلا کر مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک December 06, 2014
نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر شفاف انتخابات کی امید ہے۔ امیرجماعت اسلامی۔ فوٹو: فائل

HUNZA: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن میں دھاندلی ثابت ہوئی تو حکومت کے لیے کسی کے دل میں رحم نہیں ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق سراج الحق نےکہا کہ حکومت اور تحریک انصاف دل بڑا کریں اور تمام اختلافات بھلا کر مذاکرات کی میز پر بیٹھیں جبکہ تحریک انصاف بھی حکومتی اعلان پر اعتماد کرتے ہوئے آگے بڑھے۔ انہوں نےکہا کہ حکومت کا دھاندلی ثابت ہونے پر مستعفی ہونے کا اعلان خوش آئندہ ہے لیکن حکومت نے یہ عہد توڑا تو انصاف پسند قوتیں تحریک انصاف کےساتھ کھڑی ہوں گی اور اگر الیکشن میں دھاندلی ثابت ہوئی تو حکومت کے لیے کسی کےدل میں رحم نہیں ہوگا۔

سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر شفاف انتخابات کی امید ہے۔

مقبول خبریں