اسلام آباد میں سندھ ہاؤس سے لڑکی کی لاش برآمد

لڑکی کے سر میں گولی لگی ہے جس سے مبینہ طور پر اس کی خودکشی کا امکان ظاہر ہوتا ہے، پولیس


ویب ڈیسک December 06, 2014
لڑکی سندھ ہاؤس کے ملازم کی بیٹی ہے، ذرائع، فوٹو:فائل

سندھ ہاؤس میں فلیٹ کی سیڑھیوں سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس کے فلیٹ کی سیڑھیوں سے ایک لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت 20 سالہ کنول اسحاق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ لڑکی سندھ ہاؤس کے ملازم کی بیٹی ہے جس نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔


پولیس کے مطابق لڑکی کی موت سر میں گولی لگنے کے باعث ہوئی جس سے مبینہ طور پر خود کشی کیے جانے کا امکان ظاہر ہوتا ہے تاہم پوسٹ مارٹم اور فرانزک ٹیسٹ کے بعد ہی موت کے اصل وجہ سامنے آسکے گی کہ لڑکی نے خودکشی کی یا پھر اسے قتل کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں