پنجاب اسمبلی کے مغوی رکن رانا جميل پاک افغان سرحد سے بازياب

بازيابی كے بعد مغوی ايم پی اے كو لنڈی كوتل ميں فورسز كی تحويل ميں دے ديا گيا


ویب ڈیسک December 08, 2014
رانا جميل كو وزير اعلیٰ پنجاب شہباز شريف كا انتہائی قريبی ساتھی سمجھا جاتا ہے اور حكومت نے ان كی بازيابی کے لئے پيسوں كی پيشكش بھی كی تھی۔ فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی کے مغوی رکن رانا جمیل کو سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب سے بازیاب کرالیا ہے۔

ايكسپريس نيوز كے مطابق سيكیورٹی اداروں نے رانا جميل كو پاک افغان سرحدی علاقے سے بازياب كراليا ہے، بازيابی كے بعد مغوی ايم پی اے كو لنڈی كوتل ميں فورسز كی تحويل ميں دے ديا گيا، رانا جميل كو وزير اعلیٰ پنجاب شہباز شريف كا انتہائی قريبی ساتھی سمجھا جاتا ہے اور حكومت نے ان كی بازيابی کے لئے پيسوں كی پيشكش بھی كی تھی تاہم يہ پتہ نہيں چلا كہ ان كی بازيابی كسی آپريشن كے ذريعے ہوئی يا ان كی رہائی كسی ڈيل كا نتيجہ ہے۔

واضح رہے کہ رانا جميل كو كچھ ماہ قبل پنڈی بھٹياں سے اغوا كيا گيا تھا اور بعد ميں انہيں باجوڑ لے جايا گيا پھر اطلاعات مليں كہ کالعدم تحريک طالبان نے انہيں افغان صوبہ ننگر ہار منتقل كرديا ہے۔

مقبول خبریں