پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملے کے ذمہ دار عمران خان امن کے جھوٹے دعوے کررہے ہیں پرویز رشید

عمران خان کی کراچی میں آنکھیں چرانے اور لاہور میں آنکھیں دکھانے کی پالیسی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک December 13, 2014
پاکستان کا ہر شہری عمران خان کے گلوؤں کے صحافیوں پر حملوں کا چشم دید گواہ ہے، پرویز رشید فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور پی ٹی وے پر حملے کے ذمہ دار آج امن کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کی کراچی میں آنکھیں چرانے اور لاہور میں آنکھیں دکھانے کی پالیسی ہے اور پاکستان کا ہر شہری عمران خان کے گلوؤں کے صحافیوں پر حملوں کا چشم دید گواہ ہے۔ انہوں نےکہا کہ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملوں کے ذمہ دار عمران خان آج امن کے جھوٹے دعوے کررہے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کا رویہ جمہوریت پسندی والا ہے اور وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان کی گزشتہ 6 ماہ کی منفی سیاست کو تحمل سے برداشت کیا کیونکہ ہم تمام جمہوری قوتوں کا احترام کرتے ہیں اور تمام معاملات پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں