خصوصی عدالتیں فوج نہیں وقت اور حالات کی ضرورت ہیں سربراہ پاک فوج

قوم کے مستقبل کا انحصار ہمارےآج کے فیصلوں پر ہے جس کے بعد ان پر جلد از جلد عملدرآمد بھی ہونا چاہئے، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک January 02, 2015
دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں پاکستان نازک موڑ پر پہنچ چکا ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف فوٹو: فائل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ خصوصی عدالتیں فوج کی نہیں وقت اور حالات کی ضرورت ہیں اور جیسے ہی صورتحال معمول پر آئے گی پرانے نظام پر واپس آجائیں گے۔

وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں پاکستان نازک موڑ پر پہنچ چکا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے اور اس فیصلہ کن جنگ میں انشا اللہ ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی اے پی سی میں قائم ہونے والے اتفاق کا تسلسل جاری رہنا چاہئے، قوم کے مستقبل کا انحصار ہمارے آج کے فیصلوں پر ہے جس کے بعد ان پر جلد از جلد عملدرآمد بھی ہونا چاہئے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ خصوصی عدالتیں فوج کی نہیں وقت اور حالات کی ضرورت ہیں اور جیسے ہی صورتحال معمول پر آئے گی پرانے نظام پر واپس آجائیں گے۔

مقبول خبریں